Connect with us

کاروبار

ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے دوران 23 فیصد اضافہ

Sed ut perspiciatis unde omnis iste natus error sit voluptatem accusantium doloremque laudantium, totam rem aperiam.

Published

on

Photo: Shutterstock

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے دوران 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات کا حجم 15.4 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2020 کے دوران شعبہ کی برآمدات سے 12.526 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی مالی برآمدات میں 2.874 ارب ڈالر یعنی 22.94 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جون 2020 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران شعبہ کی برآمدات میں 73.08 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جون 2020 کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات سے 959.137 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا تاہم جون 2021 کے دوران شعبہ کی برآمدات کی مالیت 1.660 ارب ڈالر تک بڑھ گئی۔ اس طرح جون 2020 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں 700.863 ملین ڈالر یعنی 73.08 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Continue Reading

کاروبار

ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ

Published

on

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو37.38 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوجولائی 2022 کے مطابلہ میں 32 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو28.39 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں پھلوں کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر بھی اضافہ ہواہے، جون میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 31.61 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں بڑھ کر37.38 ملین ڈالرہوگیا۔

مالی سال 2023 میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو232.30 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2022 میں 398.87 ملین ڈالرتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم16.59 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 9.29 فیصدزیادہ ہے،جولائی 2022 میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 15.18 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

جون کے مقابلہ میں جولائی میں سبزیوں کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پراضافہ ہوا، جون میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 14.75 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، مالی سال 2023 میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو172.34 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2022 میں 255.15 ملین ڈالرتھا۔

Continue Reading

کاروبار

سی پیک وسطی ایشیائی ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کئی مواقع فراہم کرتا ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

Published

on

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):گواوادر بندرگاہ وسط ایشیا کے لیے نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری وسطی ایشیائی ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کئی مواقع فراہم کرتا ہے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک کے تحت تیار کیے جانے والے پاکستان کے گوادر بندرگاہ کی مدد سے وسط ایشیائی ممالک علاقائی تجارت اور رابطہ کاری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے سکتے ہیں۔

پاکستان کے جنوب مغرب میں گوادر پورٹ ایک اہم لاجسٹک ، تجارت ، ابھرتی ہوئی صنعتوں ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، ثقافت اور تعلیم کا مرکز بننے کی جانب گامزن ہے۔اس وقت گوادر پورٹ کی ترقی نہ صرف بلوچستان بلکہ مجموعی طور پر پاکستان کی معاشی ترقی کو فروغ دے رہی ہے۔ گوادر بندرگاہ افغانستان ، تاجکستان اور وسطی ایشیا کے دیگر ممالک کے لئے قریب ترین سمندری بندرگاہ، علاقائی لاجسٹکس اور شپنگ سنٹربن جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادرمیں اہم منصوبوںمیں گوادر پورٹ کی اپ گریڈیشن ،ایکسپریس وے ،گوادر اانٹر نیشنل ائیر پورٹ اورگوادر فری زون و پورٹ ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام خطےر رقم مختص کیا ہے،حکومت مالی سال کے بجٹ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں مدد حاصل کی جاسکے۔گوادر بندرگاہ کی استطاعت بڑھانے کیلئے گوادر اپ گریڈیشن منصو بے

جس میں موجودہ کثیر المقاصد ٹرمینل کی توسیع اور ایسٹ بے ایکسپریس وے،گوادر ایئر پورٹ پر کام تیز کرنے کیساتھ ساتھ گوادر میں واٹر سپلائی سکیم پر فوری کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا گوادر شہر کو منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کرنے کیلئے گوادرماسٹرپلان کو مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ، گوادرمیں تین سو میگا واٹ بجلی منصوبے پر کام جاری ہے ،

بجلی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے کوئلے سے چلنے والا منصوبہ 2022 میں مکمل ہوگا ۔گوادر فری زون و پورٹ ڈویلپمنٹ کے مختلف منصوبوں اور گوادر ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے تعمیراتی کام کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا،گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جہاں سٹیل ، پٹروکیمیکلز و دیگر صنعتوں کے قیام پر کام شروع ہوگیا ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف مقامی لوگوں ک وروزگا ر کے مواقع میسرآئیگی اور ملکی برآمدات میں اس سے خاطر خواہ اضافہ ہوگا

Continue Reading

کاروبار

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

Quis autem vel eum iure reprehenderit qui in ea voluptate velit esse quam nihil molestiae consequatur, vel illum qui dolorem eum.

Published

on

By

جدہ۔16اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ملکی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونا 214.49 ریال میں فروخت ہواجبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 187.68 ریال رہی ۔

مارکیٹ میں ایک اونس سونا 6675 ریال میں فروخت ہوتا رہا جبکہ سونے کی اینٹ 1501.40 ریال میں فروخت ہوئی۔ واضح کہ سعوی مارکیٹ بھی بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں آنے والی تبدیلی سے متاثر ہوئی ہے۔

Continue Reading

مشہور