Connect with us

تعلیم

وزیرِ اعظم عمران خان پیرکو یکساں نصابِ تعلیم کا اجرا کریں گے

Published

on

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان پیر کو پاکستان بھر میں تعلیم کے شعبے میں طبقاتی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے یکساں نصابِ تعلیم کا اجرا کریں گے۔ وزیر اعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق معاشرتی اقدار، تقافتی و مذہبی تنوع کا احترام، عملی زندگی کے پہلو اور پیشہ ورانہ تعلیم و ہنر بھی نصاب کے اہم پہلو ہیں۔ اکیسویں صدی سے ہم آہنگ نصاب طالبِ علموں میں مثبت تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوگا۔

حکومت کے ہر شہری کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے وژن کے عین مطابق، یکساں نصابِ تعلیم طبقاتی فرق کو ختم کرنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔وزیرِ اعظم تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے اور اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

Continue Reading

مشہور