کاروبار

ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں14.85 فیصد کا نمایاں اضافہ

Quis autem vel eum iure reprehenderit qui in ea voluptate velit esse quam nihil molestiae consequatur, vel illum qui.

Published

on

Photo: Shutterstock

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران 14.85 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے جس سے کوویڈ۔19 کی عالمگیروباکے تناظرمیں اقتصادی بحالی اورمعاشی نمو کی عکاسی ہورہی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2021 کے مقابلہ میں جون کے مہینہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.36 فیصد کی شرح سے نمو ریکارڈکی گئی ہے جبکہ جون 2020 کے مقابلہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 18.42 فیصد کی شرح سے نمو ہوئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں 3.98 فیصد، خوراک، مشروبات وتمباکو 2.38 فیصد، کوک و پیٹرولیم مصنوعات 0.96 فیصد، فارما 1.01 فیصد، کیمکلز 0.48 فیصد، غیردھاتی معدنی مصنوعات 3.31 فیصد، آٹوموبائل 2.17 فیصد، آئرن اینڈسٹیل 0.58 فیصد، کھادیں 0.47 فیصد اورپیپر اینڈ بورڈ کی پیداوارمیں 0.13 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔اس کے برعکس الیکٹرانکس کی پیداوارمیں 0.14 فیصد، لیدرمصنوعات 0.37 فیصدانجنئیرنگ مصنوعات 0.03 فیصد اور ربڑ کی مصنوعات کی پیداوارمیں 0.08 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

مشہور

Exit mobile version