پاکستان

ہکلہ ۔ڈی آئی خان موٹروے پرتراپ انٹرچینج کے قریب حادثات تیزرفتاری کے باعث پیش آئے:این ایچ اے

Published

on

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو فوٹیج کی وضاحت کی ہے جس میں ہکلہ-ڈی آئی خان موٹروے پر تراپ انٹرچینج کے قریب حادثات کو دکھایا گیا ہے۔ اس فوٹیج کے ردعمل میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے)کے ماہرین نے اس سڑک کے متعلقہ حصے کا فوری معائنہ کیا جہاں حادثات پیش آئے۔ این ایچ اے کے انجینئرز کو سڑک کے ڈیزائن اور ساخت میں کوئی ایسی خامی نہیں ملی جو اس طرح کے حادثات کا باعث بنے۔ ماہرین کے مطابق بارش کے دوران تیز رفتاری کے باعث یہ حادثات ہوئے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی جلد ہی اس جگہ کا مزید تفصیلی سروے اور معائنہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ سڑک سے متعلقہ مسائل کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہکلہ-ڈی آئی خان موٹروے پر سفر کرنے والوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ موٹروے پر رفتار کی مقررہ حد کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ بارش کے دوران خاص طور پر گاڑی کی رفتار کم رکھیں تاکہ اس طرح کے واقعات کے امکانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

مشہور

Exit mobile version