پاکستان

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول لائن پر سکیورٹی یقینی بنانا ناگزیر ہے،آرمی چیف

Published

on

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تمام خطرات اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مسلسل چوکسی اور تیاری اورکنٹرول لائن پرسیکورٹی یقینی بنانا ناگزیر ہے ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ٹویٹ کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے آج کنٹرول لائن پراگلی چوکیوں کا دورہ کیا جہاں انھیں زمینی صورتحال اور فارمیشن کی جنگی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔جنرل باجوہ نے کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔انہوں نے جنگی تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو بھی سراہا ۔

مشہور

Exit mobile version