انٹرٹینمنٹ

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فنکار بھی مظفر آباد جلسے میں پہنچ گئے

Published

on

مظفر آباد :

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد میں وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں پہنچ گئے۔

نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکار جاوید شیخ، اداکارہ مایاعلی، حریم فاروق، گلوکار فاخر، ہمایوں سعید اور شاہد آفریدی نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ ہمایوں سعید نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد ہم مظفرآباد کی جانب روانہ ہیں، ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں سےاظہار یکجہتی کے لیے جلسے میں شامل ہوں گے۔

اس سے قبل گلوکار شہزاد رائے نے بھی ٹوئٹر پر اپنی اور شاہد آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مظلوم کشمیریوں سے

اظہار یکجہتی کے لیے شاہد آفریدی کے ساتھ مظفر آباد کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

مشہور

Exit mobile version