کھیل

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پاکستان سپر لیگ کا فائنلمنگل کو کھیلا جائے گا

Published

on


کراچی۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل  منگل کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا اور فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کریں گے جبکہ دیگرے کھلاڑیوں میں علی خان ، اویس ضیا ، کیمرون ڈیلپورٹ ، افتخار احمد ، محمد رضوان ، شرجیل خان ، عمیر خان ، عامر یامین ، ارشد اقبال ، بابر اعظم ، کرس جورڈن ، محمد عامر ، عمید آصف ، اسامہ میر ، چاڈوک والٹن ، وقاص مقصود ، وین پارنل ، شیرفین رودر فورڈ اور الیکس ہیلس شامل ہیں۔لاہور قلندرز کی ٹیم سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ دیگرے کھلاڑیوں میں دلبر حسین ، سمت پٹیل ، شاہین آفریدی ، بین ڈنک ، فخر زمان ، جاوید علی ، محمد حفیظ ، سلمان بٹ ، عثمان شنواری ، محمد فیضان ، راجہ فرزان ، ڈین ولاس ، سلمان ارشاد ، ماز خان ، حارث رؤف ، تمیم اقبال ، ڈیوڈ ویز ، آغا سلمان اور عابد علی شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے لیگ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا اور شائقین کرکٹ کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان (آج) منگل کو کھیلنے جانے والے پی ایس ایل فائنل میچ میں پاکستان کے بین الاقوامی شہرہ آفاق امپائر علیم ڈار اور انگلینڈ کے گوف امپائرنگ کی ذمہ داریاں بنھائیں گے۔ پاکستان کے احسان رضا ٹی وی اور راشد ریاض ریزروامپائر ہوں گے جبکہ پاکستان کے ہی محمد انیس میچ ریفری کے فرائض سر انجام دیں گے

مشہور

Exit mobile version