اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کومیکس سپورٹس کے اشتراک سے پی ایس ایف. کومبیکس انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگیا. ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے آج پیر کو کھیلے جائیں گے.
اتوار کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کواٹرز فائنل مقابلوں میںپاکستان کےطیب اسلم نے فرحان محبوب کو 11_9، 11_5 اور11_3سے شکست دی. دوسرے کواٹر فائنل میچ میں حمزہ شریف نے عماد فرید کو 11-4 ، 6-11،11-1 ، 5_11 اور11_8 سے مات دی.
تیسرے میچ میں ناصر اقبال نے فرحان زمان کو 11_4، 11_7 اور 11_5سے شکست دی جبکہ چوتھے کواٹر فائنل میں اسرار احمد نے عاصم خان کو 12_10، 11_5، 9_11 اور 11_5 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے. ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے آج پیر اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔