کھیل

پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل (پی بی سی سی ) کا متحدہ عرب امارات میں ہونےوالے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم کااعلان

Published

on

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل (پی بی سی سی ) نے متحدہ عرب امارات میں ہونےوالے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم کااعلان کردیا ہے۔ جمعرات کو پی بی سی سی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے لئے 17 کھلاڑیوں اور 4 آفیشلز کو شامل کیاگیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت نثار علی خان کریں گے جبکہ ظفر اقبال نائب کپتان ہوں گے۔

جن کھلاڑیوں کا اعلان کیاگیا ہے ان میں بی ون کیٹیگری میں ظفر اقبال، ریاست خان، محمدشاہ ذیب ، فخر عباس اورساجد نواز شامل ہیں، بی ٹو کیٹیگری میں نثار علی خان ، بدرمنیر ، مطیع اللہ ، شاہذیب حیدر ، انیس جاوید ، معین اسلم جبکہ بی تھری کیٹیگری میں محمد راشد ، فیصل محمود ،محسن خان، ثنا اللہ مروت، اکمل حیات اور اسرار الحسن کو شامل کیا گیا ہے۔

آفیشلز میں محمد ذیشان اکرم بطور منیجر، محمد جمیل کوچ، مہریوسف ہارون اسسٹنٹ کوچ اور طاہر محمود بٹ بطور ٹرینر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 13 سے 19 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

مشہور

Exit mobile version