پاکستان

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

Published

on

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے صدرمملکت، وزیر اعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،مسلح افواج کے سربراہان کی انجینئرز کو مبارکباد۔ کامیاب تربیتی لانچ کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ توثیق کرنے کے علاوہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا تھا۔آئی ایس پی آرکے مطابق میزائل تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران ، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے تربیت کے بہترین معیار ، ہتھیاروں کے نظام کو سنبھالنے اور فیلڈ میں لانچ مشن کو کامیابی سے سر انجام دینے کو سراہا۔

مشہور

Exit mobile version