پاکستان

ٹیکنالوجی کی صنعت حسابات جاریہ کا خسارہ اور بے روزگاری کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی،وزیراعظم

Published

on

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ٹیکنالوجی کی صنعت کو مراعات اورسہولتیں دی جائیں تو یہ برآمدات کو فروغ دے کر ملک کے حسابات جاریہ کے خسارے پرقابوپانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے یہ بات آج لاہور میں خصوصی ٹیکنالوجی زون لاہور ٹیکنو پولس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ ملکی برآمدات کے فروغ کے علاوہ نوجوانوں خصوصاً خواتین کیلئے بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل کرے گا۔عمران خان نے اس مقصد کیلئے آٹھ سو ایکڑ اراضی مختص کرنے پر پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان بزدار اوردوسرے متعلقہ وزراء کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ دنیا کا مستقبل ہے ۔ایما زون ، گوگل اوردوسری ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مثال دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران دوسرے تمام کاروباری اداروں کوخسارے کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان کمپنیوں کا منافع کئی گنابڑھا ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ جیسے ہی ملک کی معاشی ترقی کا سفر شروع ہوا مشینری کی درآمد سے حسابات جاریہ میں عدم توازن پیدا ہوا اوراس کے نتیجے میں مقامی کرنسی کی قدر میں کمی آئی اورملک کو قرضوں کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کے پاس جانا پڑا انہوں نے کہاکہ ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ برآمدات کو فروغ دیا جائے اور آمدن کے ذرائع بڑھائے جائیں۔وزیراعظم نے برآمدات کے فروغ اور آمدن کے ذرائع بڑھانے کو حکومت اورعوام کی ترجیح بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔

مشہور

Exit mobile version