نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدنشان حیدر کا آج(جمعرات)75واں یوم شہادت منایاگیا۔
نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدپاک فوج کے نان کمیشنڈافسرتھے جن کاتعلق آزادکشمیررجمنٹ سے تھا۔ انہوں نے 1948 میں Pir-Kaleva-Ridge پربھارت کے یکے بعد دیگرے حملوں کا انتہائی بہادری سے دفاع کیا۔
پاکستان کی مسلح افواج ،جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورمسلح افواج کے سربراہان نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدکوان کے 75ویں یوم شہادت پرزبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاہے کہ نائیک سیف علی جنجوعہ کی ملک کے دفاع کیلئے لازوال کارروائی ایک روشن مثال ہے جس میں انہوں نے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا۔
آئی ایس پی آرنے کہاکہ یہ یوم شہادت مادروطن کے دفاع کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کی غیرمعمولی قربانیوں کی یاددلاتاہے۔