اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو37.38 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوجولائی 2022 کے مطابلہ میں 32 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو28.39 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں پھلوں کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر بھی اضافہ ہواہے، جون میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 31.61 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں بڑھ کر37.38 ملین ڈالرہوگیا۔
مالی سال 2023 میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو232.30 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2022 میں 398.87 ملین ڈالرتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم16.59 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 9.29 فیصدزیادہ ہے،جولائی 2022 میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 15.18 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
جون کے مقابلہ میں جولائی میں سبزیوں کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پراضافہ ہوا، جون میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 14.75 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، مالی سال 2023 میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو172.34 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2022 میں 255.15 ملین ڈالرتھا۔