پاکستان

قوم آج یوم پاکستان اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہی ہے کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط دفاع یقینی بنایاجائے گا

Published

on

قوم آج یوم پاکستان اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہی ہے کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط دفاع یقینی بنایاجائے گا۔یہ دن تئیس مارچ1940 کی اس تاریخی قراردادلاہورکی منظوری کی یادمیں منایاجاتاہے جس میں برصغیرکے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک الگ وطن کامطالبہ کیاگیاتھا۔دن کاآغازوفاقی دارالحکومت میں اکتیس اورصوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ،اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔مساجدمیں نمازفجرکے بعدملک کی ترقی اورخوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ دن کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہونے والی عظیم الشان فوجی پریڈہوگی جس میں تینوں مسلح افواج اوردیگرسکیورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ کریں گے اور جنگی طیارے فضائی کرتبوں کا مظاہرہ کریں گے۔مختلف صوبوں کے ثقافتی فلوٹس بھی اس تقریب کاحصہ ہیں۔اسلامی تعاو ن تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں شریک معزز شخصیات بھی مہمان خصوصی کے طورپریہ پریڈدیکھیں گی۔مختلف تنظیموں اور اداروں نے یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت اجاگرکرنے کے لئے سیمینارز، کانفرنسوں اورمباحثوں سمیت متعددپروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ریڈیوپاکستان اس دن کی اہمیت اورسرگرمیوں کواجاگرکرنے کے حوالے سے خصوصی پروگرامز نشر کرے گا۔

اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے شرکاء یوم پاکستان کی پریڈمیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہیں۔رواں سال یوم پاکستان کاموضوع ہے”شاد رہے پاکستان”

مشہور

Exit mobile version