پاکستان

قوم آج علامہ اقبال کا 146 واں یوم پیدائش عقیدت واحترام سےمنارہی ہے

Published

on

قوم آج شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منا رہی ہے۔شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری زندہ شاعری ہے، جو ہمیشہ مسلمانوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔

اقبال کی شاعری نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور ہر دور میں اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال، ایک مربوط فکر کا نام ہے۔ اور وہ فکر تھی قرآن اور سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم۔ اقبال کے فلسفہ حیات کو اگر ایک لفظ کا پہناوا دیں تو وہ بنتا ہے ’’خودی‘‘۔اقبال نے معاشرے کو مثبت رخ پر سوچنے کی فکر دی ۔ قوم کو آزادی کا پیغام دیا۔

اقبال کی تعلیمات و افکار کی روشنی میں پرکھیں، تو عہدِ حاضر میں شاید اقبال کا خواب ٹوٹ کر بکھرتا دکھائی دیتا ہے۔علامہ اقبال نے امت کو متحد ہونے کا پیغام دیا۔ جو کسی خاص وقت کے لیے نا تھی، بلکہ آفاقی تھی۔ نا صرف موجودہ دور بلکہ آنے والے وقت میں ان کے افکار پر عمل کی ضرورت زیادہ شدت سے محسوس ہو گی۔

مشہور

Exit mobile version