عظیم فلسفی ،مفکر اور شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی برصغیر کے مسلمانوں کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اُن کی 83ویں برسی آج(بدھ) منائی گئی ۔
علامہ اقبال ایک عظیم دور اندیش شاعر تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا جو بالآخر پاکستان کی شکل میں معرض وجود میں آیا۔عظیم فلسفی شاعر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے افکار اور شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ وطن کے حصول کیلئے متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔