پاکستان

علامہ اقبال کا یومِ ولادت آج منایا جارہا ہے

Published

on

 آج حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا ایک سو تنتالیس واں یومِ ولادت منایا جا رہا ہے۔

علامہ اقبال کے خودی کے تصور کو اجاگر کرنے کے لئے ملک بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ مفکر پاکستان کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی کی منازل حاصل کی جا سکتی ہیں۔

علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے۔ والدین نے آپ کا نام محمد اقبال رکھا۔ ابتدائی تعلیم علامہ اقبال نے سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔ علامہ اقبال ایف اے کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے لاہور چلے گئے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے اور ایم اے کے امتحانات پاس کئے۔

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 1905 میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے انگلستان چلے گئے اور وہاں سے قانون کی ڈگری حاصل کی، یہاں سے آپ جرمنی چلے گئے، میونخ یونیورسٹی سے آپ نے فلسفہ میںپی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

علامہ اقبال کے شعری مجموعوں میں بانگ درا، ضرب کلیم، بال جبرئیل، اسرار خودی، رموز بے خودی، پیام مشرق، زبور عجم، جاوید نامہ، پس چے چہ باید کرد اے اقوام شرق اور ارمغان حجاز کے نام شامل ہیں۔

آج لاہور میں مزار اقبال پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پاک بحریہ کے تازہ دم دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے بعد پریڈ کا آغاز کیا گیا۔ نئے تعینات ہونے والے دستے نے علامہاقبال کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ اقبال پر گارڈزکے فرائض سنبھال لیے۔

مشہور

Exit mobile version