پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

Published

on

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو دورے کے دوران مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

یوان صدر کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو دورے کے دوران مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت کو ان کی خصوصی دلچسپی کے شعبے  سائبر سیکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر صدر پاکستان نے قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی کاوش کی تعریف کی اور ان کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

مشہور

Exit mobile version