Connect with us

پاکستان

سپلائی چین لاجسٹکس کے شعبہ میں ہونے والی ترقی سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا، ہنر مند افرادی قوت کے ذریعے ترقی کے مواقع سے بے پناہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں،صدر ڈاکٹر عارف علوی کاپہلی ملٹی موڈل لاجسٹکس کانفرنس سے خطاب

Published

on

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سپلائی چین لاجسٹکس کے شعبہ میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے، دنیا میں ہونے والی ترقی سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا، آج پاکستان کی ترقی کے لئے بے شمار مواقع موجود ہیں، ہنر مند افرادی قوت کے ذریعے ہم ترقی کے مواقع سے بے پناہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں، دنیا میں کاروبار کے نئے مواقع بڑھ رہے ہیں،

ٹیکنالوجی جس تیز رفتاری سے ترقی کررہی ہے اس کی نسبت فیصلہ سازی کا عمل سست ہے، وسط ایشیا کے ممالک گوادر بندرگاہ کے ذریعے اپنے سامان کی ترسیل چاہتے ہیں، مختلف وسط ایشیائی ملکوں کی یہ خواہش ہے کہ ان کی مصنوعات برآمد کے لئے گوادر پہنچیں تاکہ انہیں بیرون ملک بھیجا جاسکے، اس مقصد کے لئے گوادر میں ویئر ہائوسز قائم کئے گئے ہیں ، پاکستان بھی اپنی اشیاء کی برآمدات بڑھانا چاہتا ہے، ہم نے حال ہی میں ازبکستان اور ترکی کو تجارتی سامان کی ترسیل کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں”پہلی ملٹی موڈل لاجسٹکس” کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس میں سٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین، معاشی اور لاجسٹک ماہرین، سرکاری اور غیرسرکاری تنظیموں کے نمائندوں، سفارتکاروں اور دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے کہاکہ حکومت ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو بحال کیا ہے جس سے009 ارب روپے جبکہ زرعی صنعت سے وابستہ لوگوں کو 1100ارب روپے کا اضافی فائدہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ اہم کردار ادا کر رہا ہے، گزشتہ سال فیس بک (میٹا) نے5 ہزار خواتین کو تربیت دی اور وہ اس کے نتیجے میں اپنا کاروبار کامیابی سے چلا رہی ہے، اس سال ایک لاکھ خواتین کو تربیت یافتہ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

صدر نے کہاکہ دنیا میں بے انتہا ترقی ہو رہی ہے، نئے آئیڈیاز پرانے آئیڈیاز سے آگے نکل رہے ہیں جس کے نتیجے میں مواقع بڑھ رہے ہیں، پاکستان اگر ان مواقع کو جلد پہچانے گا تو اس سے ملک کو فائدہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے وسیع امکانات موجود ہیں، ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو تعلیم اور صحت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر مضبوط بنایا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ سپلائی چین لاجسٹکس کے شعبہ میں دنیا میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے، ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ہونے والی ترقی کے ساتھ سپلائی چین میں جدت لائی جاسکتی ہے ۔ صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ہمیں دنیا میں ہونے والی ترقی سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہے۔

کانفرنس سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات کو متعارف کرایا ہے جس کا مقصد اداروں میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ دینا ہے، حکومت کے ساتھ نجی شعبہ کا اشتراک ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے، ریلویز اور دیگر اداروں کو فعال بنانا ہوگا۔ تقریب سے ” منزل پاکستان” کے وائس چیئرمین عاصم صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو لاجسٹکس کو بہتر اور مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے پیش نظر تمام متعلقہ فریقین کو ملٹی موڈل لاجسٹکس کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے نجی شعبہ کے لئے ازبکستان اور دیگر ملکوں کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ازبکستان کو ریل کوریڈور کی بھی پیشکش کی ہے،گزشتہ 10سال میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، سڑکوں کی بڑے پیمانے پر تعمیر نے خطے کو تبدیل کردیا ہے، پاکستان میں بھی نیا انفراسٹرکچر بنا ہے جس کے نتیجے میں خطے اور اس کے باہر تجارت کے وسیع امکانات پیدا ہوئے ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج ان کی 86ویں برسی منائی جارہی ہے

Published

on

فلسفی،شاعر اورمفکرڈاکٹرعلامہ محمداقبال کی برصغیرکے مسلمانوں کے لئے عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج ان کی چھیاسی ویں برسی منائی جارہی ہے۔وہ نونومبراٹھارہ سوستترکوسیالکوٹ میں پیداہوئے۔علامہ اقبال ایک عظیم اوردوراندیش شاعرتھے جنہوں نے برصغیرکے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کانظریہ پیش کیا جو پاکستان کی صورت میں معرض وجود میں آیا۔انہوں نے اپنی شاعری اورخیالات کے ذریعے مسلمانوں میں علم کے حصول اوراپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلانے کے حوالے سے بیداری ظاہر کی۔علامہ اقبال انیس سواڑتیس میں آج کے روزلاہورمیں وفات پاگئے اورانہیں بادشاہی مسجد کے پہلومیں سپردخاک کیاگیا۔

Continue Reading

پاکستان

ایک قوم، ایک ساتھ | پاکستان زندہ باد | یوم پاکستان ملی نغمہ | 23 مارچ 2024 |

Published

on

Continue Reading

پاکستان

قوم کل یوم پاکستان منائے گی

Published

on

قوم کل یوم پاکستان جوش و جذبے اور اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے بھرپور محنت کی جائے گی۔

یہ دن تخلیق پاکستان کے حوالے سے انیس سو چالیس میں منظور شدہ تاریخی قرارداد لاہور کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں دوقومی نظریے کے تحت جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہو گا۔

فجر کی نماز کے بعد مساجد میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

اس دن کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہونے والی شاندار فوجی پریڈ ہوگی جہاں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ کریں گے جبکہ لڑاکا طیارے ہوا بازی کے حوالے سے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ بھی کریں گے۔

کل سہ پہر ایوان ِ صدر میں تقسیم اعزازات کی پُروقار تقریب ہو گی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعزازات دیں گے۔

ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے اور تحریک پاکستان کے رہنمائوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔

Continue Reading

مشہور