معروف شاعر،فلسفی ،سوانح نگار اوردانشورجون ایلیا کی آج (بدھ) اکیسویں برسی منائی گئی۔
ان کااصل نام سیدحسین سبطِ اصغرنقوی تھا۔وہ انیس سواکتیس میں بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر امروہہ میں پیدا ہوئے اور بعد میں انیس سوستاون میں پاکستان ہجرت کے بعد کراچی میں مقیم ہوئے۔جون ایلیا کے منفرد اورجداگانہ طرزتحریر نے قارئین کواپنی طرف متوجہ کیا اور اردو زبان و ادب کی عظیم خدمات کی بدولت انہیں ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ان کی شاعری کے مشہورمجموعوں میں شاید ،یعنی گمان، لیکن ،رموزاورگویاشامل ہیں۔جون ایلیا کو ان کی ادبی خدما ت کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔انہوں نے دوہزاردومیں آج کے روزکراچی میں وفات پائی۔