یونیورسل فنڈ سروس نے جنوبی وزیرستان میں براڈ بینڈ سروس کے آغاز کیلئے آج ایک نجی سیلولر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت انفارمیشن کمیونی کیشن کے شعبہ میں قبائلی اضلاع کو شہری علاقوں کے برابر لانے کیلئے پرعزم ہے۔