پاکستان

تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما رحمت علی خان کی 71 ویں برسی

Published

on

تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما رحمت علی خان جنہوں نے پاکستان کا لفظ تجویز کیا کی آج(جمعرات) 71 ویں برسی منائی گئی۔

انہوں نے جنوبی ایشیاء میں مسلمانوں کے ایک علیحدہ وطن کیلئے پاکستان کا نام تجویز کیااور انہیں پاکستان کے قیام کیلئے تحریک کے بانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔انہوں نے 1933 ء میں انگلینڈ میں پاکستان قومی تحریک کی بنیاد رکھی انہیں 1933ء کے مشہور کتابچے کے خالق کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جس کا عنوان تھا ”ابھی یا کبھی نہیں،کیا ہم زندہ رہنا چاہتے ہیں یا ہمیشہ کیلئے مٹ جانا چاہتے ہیں”رحمت علی خان کی وفات 1951ء میں آج ہی کے دن ہوئی اور انہیں برطانیہ کے شہر کیمبرج میں دفن کیا گیا۔

مشہور

Exit mobile version