سیاست

بھارت میں مودی کی زیرقیادت مسلمانوں ، دیگر اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم میں خطرناک اضافہ ہوا ہے :مشال ملک

Source: Radio Pakistan

Published

on

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بپن راوت آر ایس ایس کے کارکن اور مودی کے قریبی ساتھی تھے، جو مسلمانوں کے خلاف اپنی بربریت اور متعصبانہ رویے کے لیے بدنام تھے۔انہوں نے کہا، مودی کے ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، کیونکہ انتہائی دائیں بازو کے ہندو رہنما کھلے عام مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مشال ملک نے کہا کہ یہ ہندو رہنما رانوت سے متاثر تھے، جو کشمیریوں کو بھارتی ظلم کے خلاف مزاحمت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے اور کشمیریوں کے بارے میں ان کے تبصرے کشمیریوں کے خلاف ان کے تعصب کو ظاہر کرتے تھے۔

مشہور

Exit mobile version