بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ بچے کچھے دہشت گردوں‘ ان کے سہولت کاروں اور ساتھیوں کو ہر قیمت پر ختم کر دیا جائے گا۔ بدھ کے روز راولپنڈی میں دوسو سینتالیسیویں کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم طویل عرصے سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے ہر قسم کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کئے ہیں انہوں نے کہا دہشت گردوں اور غنڈہ گرد عناصر کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کانفرنس کو ملک کی سیکورٹی صورتحال خصوصاً بلوچستان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات پر جامع بریفنگ دی گئی۔ملک دشمن عناصر کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے خلاف کیے گئے اقدام سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔