ٹیکنالوجی

انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی بڑی نمائش 17 ستمبر سے شروع ہوگی

Published

on

کراچی: 

پاکستان میں انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش 17 تا 19 ستمبر کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی جس میں 550 مقامی اور 23 ممالک کی 250 بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

تین روزہ نمائش کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کمیونی کیشن کے شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں اور نئے رجحانات سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی کانفرنسز بھی منعقد کی جارہی ہے تین روز کے دوران آرٹی فیشل انٹلی جنس، آئی ٹی منسٹر فارم فار یوتھ، سائبر سیکیورٹی، ای کامرس کے موضوعات پر ماہرین اظہار خیال کریں گے۔

آئی ٹی سی این نمائش کا پہلا ایڈیشن 2001ء میں منعقد کیا گیا اس سال ہونے والی نمائش اس سلسلے کی 19 ویں نمائش ہے جو بین الاقوامی سطح پر مقبول ہوچکی ہے۔

مشہور

Exit mobile version