اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے ترکی کے شہراستنبول میں بین الاقوامی آٹونمائش آٹومیکینیکا2021 میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے 6 نومبرتک درخواستیں طلب کی ہے۔اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ نمائش 8 اپریل سے لیکر11 اپریل 2021 کومنعقدہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ نمایش میں شریک کمپنیوں کورعایتی نرخوں پرسٹالز فراہم کئے جائیں گے۔ اس نمائش میں آٹوپارٹس، ٹائرز، مرمت سے متعلق آلات اورلبریکینٹس مصنوعات بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کئے جاسکیں گی۔سال 2019 میں منعقدہ نمائش میں 38 ممالک کے 1400 کمپنیوں اورفرمز نے اس نمائش میں شرکت کی تھیں۔پاکستان سے بھی اس نمائش میں درجنوں کمپنیوں نے شرکت کی تھیں۔ آئندہ سال ہونے والی اس نمائش میں 16 سے زیادہ ممالک کی شرکت متوقع ہے۔
کاروبار
استنبول میں بین الاقوامی آٹونمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے درخواستیں طلب
کاروبار
ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ
کاروبار
سی پیک وسطی ایشیائی ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کئی مواقع فراہم کرتا ہے، حکام سی پیک اتھارٹی
کاروبار
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
Quis autem vel eum iure reprehenderit qui in ea voluptate velit esse quam nihil molestiae consequatur, vel illum qui dolorem eum.