پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سیلوک برکیا ارگلو کی ملاقات

Published

on

اسلام آباد۔ (اے پی پی):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سیلوک برکیا ارگلو نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سیلوک برکیا ارگلو نے یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہاکہ پاکستان اپنے برادر ملک ترکی کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔ ترکی کے ساتھ تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی گہرے تعلقات ہیں ۔ آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لئے اقدامات کی بڑی اہمیت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے عالمی برادری کی مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے خاص طور پر تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

مشہور

Exit mobile version